اتوار, اگست 16, 2026
ہوماہم خبریںن لیگ نے ایک بار پھر تاریخی دھاندلی کے ذریعے خیراتی مینڈیٹ...

ن لیگ نے ایک بار پھر تاریخی دھاندلی کے ذریعے خیراتی مینڈیٹ حاصل کیا: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تاریخ میں ‘فارم 47 پلس’ کے نام سے یاد رکھے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر تاریخی دھاندلی کے ذریعے خیراتی مینڈیٹ حاصل کیا، عوام نے 2024 کی طرح 2026 میں بھی مسلم لیگ ن کو مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے غیرقانونی حکومت تو بنائی جا سکتی ہے ، عوام میں مقبولیت اور حقیقی عوامی حمایت حاصل نہیں کی جاسکتی۔

سینئر وزیر برائے سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو پیپلز پارٹی سے شکوہ کرنے سے پہلے دیکھنا چاہیے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حالات کس طرح پیدا ہوئے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات کا موازنہ کرنا درست نہیں، پیپلز پارٹی نے جہاں عوام کا مینڈیٹ تسلیم کیا، وہاں انتخابی عمل پر تحفظات پر اپنے مؤقف کا اظہار بھی کیا، جمہوریت کے نام پر دھاندلی یا عوامی مینڈیٹ پر اثرانداز ہونے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی انتخابی عمل پر سنجیدہ سوالات اٹھیں تو انہیں شفاف اور غیر جانب دار طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!