اتوار, اگست 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمحسن نقوی کا ضیاء لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ حملے کی...

محسن نقوی کا ضیاء لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ حملے کی مذمت،امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

محسن نقوی نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا کرم ہوا اور میر ضیاء لانگو حملے میں محفوظ رہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

ضیاء لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا اور امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!