جمعرات, اگست 13, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد، قربانیوں اور بے مثال عزم کا...

پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد، قربانیوں اور بے مثال عزم کا ثمر ہے، 14 اگست وطن سے محبت اور قومی عہد کی تجدید کا دن ہے،شعیب نوشیروانی

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر قوم، بالخصوص بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد، قربانیوں اور بے مثال عزم کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے، وطن سے محبت کا عہد تازہ کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی، روزگار کے مواقع، بنیادی سہولیات اور پائیدار ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں قومی یکجہتی، بھائی چارے، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور قائداعظم محمد علی جناح? کے اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔میر شعیب نوشیروانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام کے لیے یہ آزادی کا دن خوشیوں اور امیدوں کا پیغام ثابت ہو۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!