جمعرات, اگست 13, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان پاکستان کا اہم اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے، اس صوبے کے...

بلوچستان پاکستان کا اہم اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے، اس صوبے کے عوام نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،ظہور بلیدی

تربت ( آئی این پی ) صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم اور بالخصوص بلوچستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ اپنے قومی عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے، اس صوبے کے عوام نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ، نوجوانوں کو بہتر مواقع کی فراہمی اور صوبے میں پائیدار ترقی کا فروغ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ صوبے کے وسیع قدرتی وسائل، ساحلی پٹی، معدنی ذخائر اور باصلاحیت نوجوان پاکستان کی معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے وسائل سے حاصل ہونے والے فوائد میں صوبے کے عوام کو ان کا جائز حصہ دیا جائے اور ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تعلیم، روزگار، جدید ہنر اور کاروباری مواقع فراہم کرکے انہیں قومی ترقی کے دھارے میں مزید مو¿ثر انداز میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیںصوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن، سیاسی استحکام اور معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔ اس مقصد کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ 14 اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اختلافات کے باوجود قومی مفاد، آئین، جمہوریت اور پاکستان کی وحدت پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔ بلوچستان کے عوام ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواہاں ہیں اور اس قومی سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں تحریکِ پاکستان کے رہنماو¿ں، شہداء ، غازیوں اور ان تمام لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسا بلوچستان تشکیل دینا ہوگا جہاں امن ہو، نوجوانوں کے ہاتھ میں روزگار ہو، ہر بچے کو تعلیم ملے، عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں اور صوبے کے وسائل سے بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئے۔میر ظہور بلیدی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں کے عوام کو خوشحال مستقبل نصیب کرے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!