ؓٓقلات ( آئی این پی )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے قلات کا دورہ کیا، جہاں قبائلی عمائدین، پارٹی کارکنان اور دیگر شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں جشنِ آزادی کی تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی عمائدین اور پارٹی کارکنان نے میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے بتایا کہ قلات شہر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14اگست کو قلات میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔میر ضیا اللہ لانگو نے عوام اور پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور قومی دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔

