کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین ہمیشہ حب الوطنی، قربانی اور پاکستان سے اٹوٹ محبت کے جذبے سے سرشار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی نعمت کا جشن مناتے ہوئے یہ خوبصورت خراجِ تحسین ہمارے عوام کے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

