نوشکی: دالبندین کے قریب جھتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر آم سے لدی چار مزدا ٹرک اپنے ساتھ لے گئے۔
امپورٹرز کے مطابق چاروں گاڑیوں کو ایف سی کانوائے میں روانگی کے لیے دو روز تک نوشکی میں روکا گیا تھا۔
امپورٹرز کا کہنا ہے کہ کانوائے کی سیکیورٹی میں روانگی کے باوجود مسلح افراد نے چاروں گاڑیوں کو اپنے ساتھ لے لیا۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔

