سوراب: تحصیل دشت کے علاقے گوران میں قومی شاہراہ پر واقع ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے پل کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پل کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

