نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے عمان میں پروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہے، مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند اسرائیلیوں کی درانداز ی قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کی خود مختاری نہیں ہے، غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جارہی ہے، غزہ کے لوگوں کو پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے،فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی آباد کاری اور قبضے قابل مذمت ہیں، پاکستان بورڈ آف پیس کی جانب سے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کیساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔

