ہفتہ, جولائی 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان؛ گزشتہ دو ماہ کے دوران مون سون بارشوں سے 8 افراد...

بلوچستان؛ گزشتہ دو ماہ کے دوران مون سون بارشوں سے 8 افراد جاں بحق،16 زخمی ہوگئے

بلوچستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اےرپورٹ کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 4 بچےبھی شامل ہیں،جبکہ آسمانی بجلی گرنے، دیواریں اورچھتیں منہدم ہونے کے واقعات میں 13 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کےمطابق خضدارمیں آسمانی بجلی گرنےاورچھت منہدم ہونے سےایک بچےسمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے،جبکہ ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا،خضدار، ژوب، ہرنائی اوربارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نےبلوچستان کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہرکیاہے،کوئٹہ، نصیر آباد،جھل مگسی ،جعفر آباد،ڈیرہ بگٹی،پنجگور،آوارون،قلات ،خضدار،میں بارش کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!