کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشترکہ صدارت میں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس کو صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جاری اقدامات اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کوئٹہ: اجلاس میں انسداد دہشت گردی فورس اور بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کوئٹہ: صوبے کی پولیس کو مضبوط بنانے سے متعلق فیصلوں پر پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزارت داخلہ نے درکار وسائل کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
کوئٹہ: محسن نقوی نے کہا کہ بحالیٔ امن کے لیے ماسٹر پلان پر فوری اور مؤثر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ امن و امان کی حکمت عملی میں سابق سربراہان بلوچستان پولیس کے تجربات اور مشاورت سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
کوئٹہ: محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر انٹیلی جنس اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت امن کے قیام کے لیے مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر محاذ پر ایک قدم آگے رہیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی اور دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔
کوئٹہ: میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کے فروغ سے نوجوانوں کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ: میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، بلوچستان میں دونوں محاذوں پر بیک وقت پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبے میں امن و امان کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں پر مزید تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

