منگل, جولائی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل،...

کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل، ایک زخمی

کوئٹہ: شہر کے علاقے گاہی خان چوک، سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں علی احمد ولد غلام علی قوم لانگو، سکنہ جیکب آباد، موقع پر قتل ہوگئے، جبکہ نیاز ولد غلام نبی قوم لانگو، سکنہ شکارپور، زخمی ہوگئے۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی تھانہ نیو سریاب پولیس کر رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!