منگل, جولائی 21, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، صارفین کو...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا کےمختلف ممالک میں صارفین کومیٹا کی ان سروسزمیں اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،صارفین نےبتایا کہ جب بھی وہ ایپ یا ویب سائٹ پرسائن ان ہونےکی کوشش کرتے ہیں تو اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کےمطابق پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر ایک بجے کے قریب فیس بک ڈاؤن کی سرچز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا،ابھی تک میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!