بدھ, جولائی 8, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںہرنائی: سنجاوی روڈ پر طور خام رابطہ پل بارودی مواد سے تباہ،...

ہرنائی: سنجاوی روڈ پر طور خام رابطہ پل بارودی مواد سے تباہ، آمدورفت معطل

ہرنائی کے علاقے طور خام تنگی میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل میں بارودی مواد نصب کر کے زور دار دھماکے سے اسے تباہ کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث پل کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ہرنائی سے سنجاوی جانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

پل کی تباہی کے بعد دونوں علاقوں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جبکہ مسافروں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے اور شاہراہ کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے