امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیا معاہدہ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کے خلاف دیوار ہے۔
فرانس میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کو کانگریس بھیجنے کا خیال اچھا ہے، ایران ڈیل کانگریس کو نظرثانی کے لیے بھیجی جاسکتی ہے لیکن نیا معاہدہ ایران کے نیوکلیئر صلاحیت کیخلاف دیوار ہے۔
ایران سے اپنے معاہدے کا موازنہ اوباما معاہدے سے کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اوباما کا ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک تھا، اوباما کا معاہدہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار کے حصول کا سبب بن سکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جلد معاملہ حل کرنا اور کاروبار کی طرف واپس آنا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ معاہدے کے نکات ایک دو روز میں خود میڈیا کو پڑھ کر سنائیں گے، معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل طور پر کھل جائے گی اور آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔

