بدھ, جون 17, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران امریکا معاہدے سے اسرائیلی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی:...

ایران امریکا معاہدے سے اسرائیلی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے اسرائیل کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے  کی مخصوص شرائط کا علم نہیں ہے لیکن اس  سفارتی پیشرفت سے اسرائیل کے فوجی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ معاہدے کے ساتھ یا معاہدے کے بغیر، نہ آج اور نہ کل، ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی تباہی کے خطرے کو دور کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اپنے امریکی دوستوں کے ساتھ مل کر ہم نے اسرائیل کی تاریخ کے سب سے بڑے مشن کا آغاز کیا، ہم نے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو ناکام بنا دیا، ان کے رہنماؤں کے سر قلم کیے، ایٹمی فیکٹریوں کو کچل دیا، ان کے میزائلوں اور میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو تباہ کیا، ان گنت صنعتوں اور فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کر دیا۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا جو کہ سیکڑوں بلین ڈالرز اور کچھ اندازوں کے مطابق 1 ٹریلین ڈالرز کے قریب ہے، ایران کی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا ہے اس کی تعمیرِ نو میں انہیں کئی دہائیاں لگیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے