جمعرات, جون 11, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے باعث اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کے...

کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے باعث اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریلوے حکام نے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ تمام اقدامات سیکیورٹی وجوہات اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے