اوستہ محمد: سٹی پولیس تھانے کی حدود میں بلیدی بائی پاس پر واقع بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

