جمعہ, مئی 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںدہشت گرد عناصر خواتین کو گمراہ کر کے خودکش حملہ آور بنانا...

دہشت گرد عناصر خواتین کو گمراہ کر کے خودکش حملہ آور بنانا چاہتے ہیں، تاہم صوبائی حکومت انہیں معاشی ترقی، استحکام اور بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں خواتین انٹر پینورز کے لیے پہلی اے آئی لیب کے قیام کو معاشی استحکام اور خواتین کو با اختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں خواتین انٹر پینورز کے لیے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح بظاہر ایک چھوٹا قدم ہے، تاہم در حقیقت یہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم، خود مختار اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 خواتین انٹر پینورز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کو مرحلہ وار بلوچستان کے تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت سے مستفید ہو سکیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خواتین کو گمراہ کر کے خود کش حملہ آور بنانا چاہتے ہیں، تاہم بلوچستان حکومت خواتین اور نوجوانوں کو ترقی، تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے مثبت اور محفوظ مستقبل کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹی اسکیم، اسکالر شپس، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور اے آئی لیب جیسے منصوبے خواتین کو خود مختار، باوقار اور معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے