جمعہ, مئی 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںتربت: آبسر میں پولیس اہلکار کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

تربت: آبسر میں پولیس اہلکار کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

تربت کے علاقے آبسر میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار یونس ولد اسحاق کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بنڈے بازار میں رات تقریباً 12 بجے پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گھر پر گرنیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے