جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںرخشان ڈویژن میں بڑا سیکیورٹی حصار قائم، وزیراعظم کی ایف سی تعیناتی...

رخشان ڈویژن میں بڑا سیکیورٹی حصار قائم، وزیراعظم کی ایف سی تعیناتی کی ہدایت، معدنیات کے تحفظ کیلئے غیر معمولی اقدامات شروع

رخشان ڈویژن میں بڑا سیکیورٹی حصار قائم، وزیراعظم نے ایف سی تعیناتی کا حکم دے دیا، معدنیات کے تحفظ کیلئے غیرمعمولی اقدامات شروع۔

کوئٹہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے رخشان ڈویژن میں معدنی وسائل کے تحفظ اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فرنٹیئر کور کی تعیناتی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد معدنیات سے مالا مال علاقوں میں ایک محفوظ سیکیورٹی راہداری قائم کرنا ہے تاکہ قومی اہمیت کے منصوبوں اور معدنی ذخائر کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

مجوزہ سیکیورٹی راہداری کے تحت فرنٹیئر کور کے اضافی ونگز تعینات کیے جائیں گے جبکہ اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، جدید سرویلنس گرڈ اور سرحدی علاقوں میں نئی پوسٹس بھی قائم کی جائیں گی تاکہ نقل و حرکت اور حساس تنصیبات کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان اور متعلقہ وفاقی اداروں کو بھی اس منصوبے پر مربوط حکمت عملی کے تحت عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بولتا بلوچستان میڈیا کے ذرائع کے مطابق حکام کا مؤقف ہے کہ رخشان ڈویژن میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات سے نہ صرف معدنی منصوبوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور علاقائی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے