ژوب: شیغالو کے علاقے میں خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب منتقل کردیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

