پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اوتھل زیرو پوائنٹ سے آگے مولانا پٹرول پمپ کے قریب اچانک آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
واقعے کے فوراً بعد مسافروں کو بحفاظت کوچ سے نکال لیا گیا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اس سے قبل بھی شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد بسوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

