پیر, مئی 18, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں اسکول ڈائریکٹر ٹارگٹ کلنگ کا شکار، سریاب میں نامعلوم مسلح...

کوئٹہ میں اسکول ڈائریکٹر ٹارگٹ کلنگ کا شکار، سریاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سہیل احمد جاں بحق

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سریاب مل اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اسکول ڈائریکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نیو سریاب کی حدود میں صدام پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مسمی سہیل احمد ولد محمد ارشد، قوم بلغانی بلوچ، سکنہ سریاب مل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مقتول سہیل احمد Bright Kids School کے ڈائریکٹر تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے