کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مدارس کی بندش اور علما کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعیت علما اسلام کی ہڑتال
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کی کال پر کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، چاغی سمیت مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں
کوئٹہ: مدارس کو سیل کرنے اور علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کئی علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری
کوئٹہ: مظاہرین کا مؤقف، مدارس کے خلاف کارروائیاں اور علما کی ٹارگٹ کلنگ امن خراب کرنے کی سازش ہے
کوئٹہ: مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ، مدارس کے خلاف کارروائیاں فوری بند کی جائیں اور علما کو تحفظ دیا جائے
کوئٹہ: ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں جزوی و مکمل طور پر بند
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں کا اعلان، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا

