منگل, اپریل 21, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول

پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک نے سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا گیا کہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔

دوسری جانب چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے  تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے