منگل, اپریل 21, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو انسانی حقوق کا...

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو انسانی حقوق کا شکاری قرار دے دیا

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں۔

عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایک ایسا عالمی ماحول، جہاں وحشیانہ رویے پنپ سکیں، طویل عرصے سے تشکیل پا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں بین الاقوامی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا، وہ نظام جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد تشکیل دیا گیا تھا اور جسے گزشتہ 80 برسوں میں بتدریج اور مشکل سے تعمیر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس نظام کو حالیہ برسوں میں شدید دھچکا لگا ہے جس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو شکاری قرار دے دیتے ہوئے کہا گیا کہ تینوں رہنما معاشی اور سیاسی غلبہ حاصل کرنے کے درپے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے