نصیرآباد سیاہ کاری کے الزام پر افسوسناک واقعہ، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
نصیرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ شوہر محبوب مگسی کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

