خضدار کے علاقے باغبان باجوئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار اور ایک لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ایڈیشنل ایس ایچ او اور محمد ابراہیم شیخ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

