جمعرات, اپریل 16, 2026
ہوماہم خبریںایرانی فوج کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر سے...

ایرانی فوج کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت بند کرانے کی دھمکی

تہران: ایرانی فوج نے ایرانی سمندروں کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت بند کرانے کی دھمکی دے دی ۔

ایران کی فوج نے امریکی بحریہ کی طرف سے ایرانی سمندر کی ناکہ بندی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ 

ایران کی ٹاپ جوائنٹ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کی تمام بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا جاری رہنا جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ 

ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ اگر یہ ناکہ بندی جاری رکھی گئی تو ایران کی مسلح افواج بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت کی اجازت نہیں دیں گی۔ 

فوجی حکام کے مطابق ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں خلیج اور عمان سے ہونے والی ہر برآمدات اور درآمدات کو رکوا دیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے