جمعرات, اپریل 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کابینہ کا اجلاس، کلائمنٹ پینج فنڈز کے استعمال کا کے لئے...

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، کلائمنٹ پینج فنڈز کے استعمال کا کے لئے پالیسی منظور

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، کلائمنٹ پینج فنڈز کے استعمال کا کے لئے پالیسی منظور ، گریڈ 4 سے 16 کو 16 کی بھرتیاں AI کے ذریعے ہونگی
کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد زند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت ، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گریڈ 4 سے 16 کی اسامیوں پربھرتیوں کے بھرتیوں کے عمل کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے عمل میں لائے گی

اور اسٹیجک ریز روز کے لئے گندم نجی شعبے سے خریدنے کے علاوہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 3 ارب روپے بطور سیڈ منی اور ایک ارب روپے کے بقایہ جات کے ساتھ ساتھ پہلی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2026ء اور بلوچستان کلائمیٹ چینج کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا

اس موقع پر معاون براے داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے ۔

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں عوامی مفاد اور صوبے کی بہتری کے لئے کئے گئے اہم فیصلے جو میڈیا کے توسط سے عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں جس میں بلوچستان کلائمیٹ چینج فنڈ کے استعمال سے متعلق جامع پالیسی کی منظوری دی گئی بلوچستان ملک کا پہلا صوبہ ہے ۔ ہے جس نے کلائمیٹ کلائمیٹ پینچ فنڈ قائم کیا ہے اگر چہ ماحولیاتی آلودگی میں بلوچستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں،سیلابوں اور قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہمارے عوام مارے عوام ہوتے ہیں اس پالیسی کے نفاذ سے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موثر اور منظم اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ بلوچستان کی پہلی ایڈوٹائر منٹ پالیسی 2026 ء کی منظوری دی ہے اس پالیسی تحت ڈمی اخبارات کے خاتمے مستند مارکیٹ میں فعال اخبارات کی حوصلہ افزائی اور سوشل میڈیا کو ایک منظم فریم ورک کے تحت شامل کرنے جیسے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی سے کسی بھی حقیقی میڈیا ہائوس یا صحافی کے مفادات متاثر نہیں ہوں گے بلکہ شفافیت،

میرٹ کو فروغ ملے گا اور کابینہ نے بلوچستان کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے گریڈا سے 4 تک کی بھرتیوں کا عمل متعلقہ اضلاع میں ہو ہو گا گا اور اور گریڈ 4 سے لیکر گریڈ 16 سے کم اس اسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے عملدرآمد کی منظوری دی ہے اس اقدام کا باقاعدہ اطلاع آئندہ مالی سال جون کے بعد کیا جائے گا اس ساتھ ساتھ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیر التواء بھرتی کے کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ روزگار کے مواقع بروقت فراہم کئے جاسکیں

یہ تمام اقدامات بھرتیوں کے عمل میں شفافیت ، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے ہیں شاہد رند نے کہا کہ گندم سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے کابینہ نے وفاقی حکومت کی اس پالیسی سے اتفاق کیا ہے جس کے تحت اسٹریجک ریز روز کے لئے گندم نجی شعبے سے خریدی جائے گی اگر مقامی سطح پر نجی سرمایہ کار اس عمل میں حصہ نہینلیتے تو وفاقی حکومت سے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی درخواست کی جائے گی

تاکہ صوبے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 3 ارب روپے بطور سیڈ منی اور 1 ارب روپے بقایا جات کی مد میں فراہم کرنے کی منظوری دی ہے اس فنڈ کے ذریعے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو تقویت دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے یہ فیصلے بلوچستان کے عوام کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیرا علی بلوچستان کبھی بھی سوشل میڈیا ناقد نہیں رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھرتیو نہیں شفایت کو برقرار رکھا جائے گا اور محکمہ خزانہ میں اے آئی کے ذریعے کابینہ نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے