حکومت نے چینی سرمایہ کاروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر چینی سفیرجیانگ زیڈونگ سےملاقات کی،ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں کےسیکیورٹی مسائل کےحل کیلئے بزنس کانفرنس بلانےکافیصلہ کیا گیا،ملاقات میں انسداددہشت گردی سیکیورٹی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سرمایہ کاروں کے سیکیورٹی مسائل کے حل کیلئے بزنس کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا گ پہلےمرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی ۔
دوسرےمرحلےمیں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی تاجروں سے ملاقات شیڈول ہیں۔ وزیرداخلہ نےکہا کہ غیرملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا جارہا ہے۔ اسپیشل یونٹ اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گا،اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی۔

