منگل, نومبر 24, 2026
ہوماہم خبریںلاہور: مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل...

لاہور: مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

لاہور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور مولانا کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربندکرنے کے معاملے پر ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست جے یو آئی کے کارکن ابرار حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے گھرکی ناکہ بندی کرکے نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے لہٰذا عدالت مولانا کی بازیابی کا حکم دے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی اےپی سی میں شرکت کرنا تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!