اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے اور پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی می خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت کی۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو جاری آرڈر زیر غور آیا اور آرڈر شق نمبر 2 کا جائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ آرڈر کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا فیصلہ جاری کیا۔
اس سے قبل 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے ایمرجنسی والے اضلاع کے سوا کے پی دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کا بینہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جہاں پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے15جنوری کےدوران الیکشن کرانے کا کہا تھا۔
اس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل ہے مگر انتظامات کے لیے مزید 2 ماہ درکار ہیں، دسمبر اور جنوری میں دھند الیکشن انعقاد میں رکاوٹ بن سکتی ہے، سردی میں ووٹر ٹرن آؤٹ بھی کم رہتا ہے، درخواست ہے 20 جنوری کے بعد کی تاریخ دے دیں۔
بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری کو منعقد کروانے کا حکم دیدیا۔

