جمعہ, ستمبر 18, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوہاٹ پولیس لائن دھماکے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم...

کوہاٹ پولیس لائن دھماکے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، امن و استحکام کے لیے قومی عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!