ہفتہ, ستمبر 5, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان نے 57 کروڑ ڈالر کی ماہی مصنوعات دنیا کو فروخت کرنیکا...

پاکستان نے 57 کروڑ ڈالر کی ماہی مصنوعات دنیا کو فروخت کرنیکا نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان نے مالی سال 2026 میں تقریباً 57 کروڑ ڈالر مالیت کی ماہی مصنوعات دنیا کو فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

مالی سال میں یورپی یونین کے اسٹوروں پر پاکستانی مصنوعات کے پہنچنے سے دنیا کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

اس حوالے سے  میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خام مال کے بجائے اپنی مصنوعات ویلیو ایڈ کرکے بھیجیں تو برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔

میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے مطابق نئی صدی کی مشکل ترین چوتھائی گزرنے کے بعد پاکستان کیلئے عالمی حالات ہر سطح پر بدلے ہیں، ہماری اجناس کے ذائقے بے شمار ہیں، ان کی ویلیوا یڈیشن پر کام کریں۔

یاد رہے کہ  پاکستان سے ماہی مصنوعات خریدنے پر یورپی یونین نے 2007 میں مکمل پابندی عائد کردی تھی، سال 2013 میں4  کمپنیوں کو جزوی رسائی ملی اور سالوں کی محنت کےبعد آج یورپی برانڈ کا اعتماد پاکستان پر بحال ہوچکا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!