بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے پر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے میں وزیرداخلہ محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے وزیرِ داخلہ کے قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جارہا تھا، زخمی اہلکاروں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

