بدھ, اگست 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز مل گئے، صدارتی منظوری کے...

بلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز مل گئے، صدارتی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری

محمد روف عطائ، اللہ داد روشن اور عبدالقیوم لہڑی ایک سال کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ،وزارتِ قانون و انصاف
کوئٹہ(یو این اے) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رف عطا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، اللہ داد روشن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، اور عبدالقیوم لہڑی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے، جس کا اطلاق متعلقہ ججز کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔تینوں ججز کی تقرری پانچ خالی آسامیوں کے تناظر میں کی گئی ہے، جبکہ باقی دو نشستوں پر فی الحال تقرری نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ تقرریوں کی سفارش گزشتہ ماہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی، جس کے بعد صدرِ پاکستان کی منظوری سے وزارتِ قانون و انصاف نے آج 11 اگست 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!