بدھ, اگست 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے مشترکہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے مشترکہ دفاع کے لیے تاریخی پیشرفت ہے، نوابزادہ زرین خان مگسی

کوئٹہ(این این آئی)پارلمانی سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم ،لاءاینڈ پارلیمنٹری افیئر نوابزادہ محمد زرین خان مگسی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد، باہمی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور امت مسلمہ کے مشترکہ دفاع کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے یہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف جارحانہ اقدام نہیں بلکہ مشترکہ سلامتی اور دفاعی تعاون کے عزم کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور یہ معاہدہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عملی اظہار ہے ۔انہوںنے کہاکہ کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت، سعودی عرب اپنی معاشی و علاقائی اہمیت جبکہ ترکیہ اپنی مضبوط دفاعی صنعت اور عسکری تجربے کے باعث ایک دوسرے کے لیے اہم شراکت دار ہیںمکہ مکرمہ میں معاہدے پر دستخط اس امر کی علامت ہیں کہ تینوں ممالک کے تعلقات محض سیاسی نہیں بلکہ گہرے مذہبی اور برادرانہ جذبات پر بھی استوار ہیںانہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کا باہمی اتحاد اور تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر خطے کے امن و استحکام کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس معاہدے سے تینوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دفاع، سلامتی اور باہمی تعاون کے شعبوں میں مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔انہوں نے دفاعی معاہدے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!