پیر, جولائی 27, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کا کوئٹہ پہنچنے پر...

بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال

اسکردو میں واقع کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ایئر پورٹ پر ان کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ملائکہ خلجی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکردو میں تقریباً 6 ہزار میٹر بلند کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے کے دوران مجھے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ملائکہ خلجی کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوہ پیمائی کے شعبے کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائکنگ اور کلائمبنگ کے شوق کو پورا کرنے کے لیے متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!