اسلام آ باد: بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
واپڈا کے ڈیٹا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پردریائےچناب میں 4 روز کے دوران پانی کی آمد میں 21600کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعرات کوہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 50300 کیوسک پرآگئی جب کہ4 روز قبل پانی کی آمد71ہزار 900کیوسک تھی۔

