اتوار, جولائی 5, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںحوثیوں کا یمن کی سعودی نواز حکومت کے فوجیوں پر حملہ، 14...

حوثیوں کا یمن کی سعودی نواز حکومت کے فوجیوں پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن حکومت کے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 14 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ بحیرہ احمر کے صوبہ الحدیدہ میں ہوا اور ہفتے تک شدید گولہ باری جاری رہی۔

یمن کے الحدیدہ میں سعودی نواز حکومت پر یہ حملہ برسوں میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔

فوجی اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف حیز کے علاقے میں ماؤنٹ ڈاباس پر قائم سرکاری چوکیاں تھیں۔

واضح رہے کہ حوثی 2015 سے یمنی حکومت کے ساتھ ایک ایسے تنازعے میں برسرپیکار ہیں جس نے اب تک لاکھوں لوگوں کی جانیں نگل لی ہیں اور یمن میں ایک وسیع انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے