امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گےکیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے

