ہفتہ, جولائی 4, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے...

بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

بلوچستان کےسرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بلوچستان میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم بلوچستان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسمانی سزا کے خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں طلبا پر تشدد یا جسمانی سزا برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بعض تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو بچوں کے بنیادی حقوق اور تعلیمی ماحول کے منافی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبا کے لیے محفوظ، باعزت اور مثبت تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبا کے حقوق کا تحفظ، ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا اور تعلیمی اداروں میں اصلاحی و تربیتی نظام کو فروغ دینا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے