ہفتہ, جولائی 4, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںنشانہ بنانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: سعودی...

نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: سعودی اتحاد نے یمن کو خبردار کردیا

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے حوثی باغیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔

حوثیوں کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سعودی ہوائی اڈوں اور خشکی و سمندر میں واقع اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

جس پر اب سعودی اتحاد کا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور اور غیرمعمولی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے