بدھ, جون 24, 2026
ہوماہم خبریںاگر کراچی پر توجہ نہ دی گئی تو یہاں بھی ایکشن کمیٹی...

اگر کراچی پر توجہ نہ دی گئی تو یہاں بھی ایکشن کمیٹی بنے گی: فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ اگر کراچی کی طرف توجہ نہ دی گئی تو کراچی ایکشن کمیٹی بھی بنے گی۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کوئی 100 فیصد درست نہیں، ہم 100 فیصد اپوزیشن کو غلط کہہ سکتے ہیں نہ 100فیصد خود کو درست، دونوں جانب سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر آئین پر عمل نہیں ہو رہا تو اپنے گریباں میں جھانکیں، آرٹیکل 7، 32 اور آرٹیکل 40 اے پرکوئی بات نہیں کرتا،ہمیں ایک قومی مصالحت اور قومی مفاہمت کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج آپ مسائل کو ایڈریس کریں ورنہ پھرکراچی سمیت دیگر شہروں سے انہیں وفاق کے زیرانتظام ہونے کا مطالبہ آئےگا، اگر آپ نے اس طرف توجہ نہ دی تو کراچی ایکشن کمیٹی بھی بنے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے