کوئٹہ: بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کی جانب مارچ کی کوشش، پولیس شیلنگ، 10 سے زائد رہنما گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو چمن پھاٹک کے مقام پر جمع ہوئیں۔ بعد ازاں مظاہرین نے صوبائی اسمبلی کی جانب مارچ شروع کیا۔
تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور پولیس نے شیلنگ کرتے ہوئے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کارروائی کے دوران بلوچستان گرینڈ الائنس کے کنوینر عبدالقدوس کاکڑ سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور احتجاجی ملازمین کے درمیان بھاگ دوڑ کا سلسلہ جاری رہا۔
اس موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر قدوس کاکڑ نے کہا کہ ملازمین ہر صورت میں اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کارکنوں کا جمہوری حق ہے

