جمعرات, جون 11, 2026
ہوماہم خبریںبانی سے ملاقات نہیں کروائی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے:...

بانی سے ملاقات نہیں کروائی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل تک بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتے سے ملاقات نہیں کروائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی اس متعلق رولنگ جاری کریں۔

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر بانی اس ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کر دیتے، 3 بار حکومت اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا مگر آپ لوگ نہیں آتے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہو گا، پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی کے سیشن پر 1 دن میں 6 کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات آتے ہیں، کورم پورا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا بھی کام ہے کہ پارلیمنٹ آئیں، لوگوں کی باتیں سنیں اور جواب دیں، یہ اگر حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کرتی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے