ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
ہوماہم خبریںحیدرآباد میں سڑ ک کے بیچ کھمبے چھوڑنا ایک منصوبہ بندی تھی:...

حیدرآباد میں سڑ ک کے بیچ کھمبے چھوڑنا ایک منصوبہ بندی تھی: مراد علی شاہ نے وضاحت دیدی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں کے معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیدیا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں سڑک کے لیے چیف سیکرٹری نےکنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حیسکو کو پیسےجمع کروائے لیکن انہوں نے کھمبےنہیں ہٹائے، ہم نےسوچا کہ سڑک بنا دیتے ہیں پھر حیسکوپر پریشر آئےگا، یہ سب ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ تھا، ہم نے سڑک تعمیر کی اور اس پر ٹریفک کی آمدورفت شروع کرادی، لوگوں نے اس پر پھر بات کرنا شروع کردی کہ آخر سڑک کے درمیان یہ کھمبے کیسے موجود ہیں؟

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے معلوم ہوا ہےکہ آج 100 میں سے 25 کھمبے ہٹ گئے ہیں، اس سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کی کیونکہ وفاقی ادارے ہماری بات نہیں سنتے۔

وزیراعلیٰ نےمزید کہا کہ اس سڑک کا کام مکمل ہونےکے بعدحیدرآبادکے لوگوں کوبہت آسانی ہوگی، یہ سب گرینڈ پلان تھا اس میں میڈیا بہت اہم کردار ادا کرتاہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!