اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی عملے کو شہید کیا گیا، لاشوں کی بے حرمتی کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کی بجائے قتل وغارت کے ذریعے اپنی رائے اور سوچ مسلط کرنے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف ایجنڈے اور تشدد پر پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کیا جائے گا، ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔

